انہوں نے کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے، نوجوانوں کو زراعت کی جانب راغب کرنے، کسانوں کے لیے زیرو بجٹ اور زراعت کے تعلق سے بھارت کے مستقبل پر تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقعے پر انہوں نے کسانوں کے لیے زیرو فارمنگ پر نااتفاقی ظاہر کی۔
آئیے جانتے ہیں کہ آخر زیرو فارمنگ بجٹ کیا ہے، زیرو بجٹ کاشتکاری کا مطلب ہے کہ کسان کو کسی بھی فصل کے لیے کسی بھی طرح کا قرض نہ لینا پڑے۔ اس طرح کی کاشتکاری میں کیڑے، کیمیائی کھاد اور سنکر بیج کا استعمال نہیں ہوتا۔ کیمیائی کھاد کی جگہ دیسی کھاد کا استعمال ہوتا ہے۔ یہ کھاد گائے کے گوبر،گائے کے پیشاب، چنے کے بیسن، گڑ، مٹی اور دیسی بیجوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔