اردو

urdu

رامپور میں 'ہنر ہاٹھ' 18 دسمبر سے شروع

مختار عباس نقوی نے کہا کہ' ملک کے دیگر علاقوں کے ماہر کاریگر اور دست کار لکڑی، پیتل، بانس، شیشہ، کپڑا، کاغذ، مٹی وغیرہ سے بنی اپنی دیسی مصنوعات اس ہنر ہاٹ میں لائے ہیں۔

By

Published : Dec 17, 2020, 5:33 PM IST

Published : Dec 17, 2020, 5:33 PM IST

Hunar Haat being organised at Rampur (UP) from 18th to 27th Dec, 2020
Hunar Haat being organised at Rampur (UP) from 18th to 27th Dec, 2020

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی ( ایم ایس ایم ایز) کے وزیر نتن گڈکری کل 18 دسمبر 2020 کو رام پور (یوپی) کے پنوڑیا کے نمائش میدان میں مرکزی وزارت اقلیتی امور کے زیر اہتمام دیسی ماہر کاریگروں کی 23 ویں"ہنر ہاٹ" کا افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر مہمانان خصوصی کے طور پر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی، کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز کمیشن کے چیئرمین ونے کمار سکسینہ اور اترپردیش کے کابینہ کے وزیر برائے کھادی اور دیہی صنعت اور ایم ایس ایم ای کے وزیر مسٹر سدھارتھ ناتھ سنگھ شریک ہوں گے۔

نقوی نے کہا کہ' 18 سے 27 دسمبر 2020 تک رام پور کے "ہنر ہاٹ" میں ماہر کاریگروں کی دیسی مصنوعات ایک بہت بڑی توجہ کا مرکز ہیں۔ لوگ اس "ہنر ہاٹ" میں ملک کے تقریباً ہر گوشے سے روایتی پکوان سے بھی لطف اٹھائیں گے۔ اس کے علاوہ مشہور فنکاروں کی طرف سے ہر روز پیش کیے جانے والے "جان بھی، جہان بھی" کے موضوع پر مختلف ثقافتی پروگرام بھی ایک بڑی توجہ کا مرکز ہیں۔ یہ "ہنر ہاٹ" فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ملک کے "تنوع میں اتحاد" کے احساس کو زندہ رہنے کا موقع ہے۔ 27 دسمبر 2020 کو "آتم نر بھربھارت" کے موضوع پر "کوی سمیلن" کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

نقوی نے کہا کہ اترپردیش، راجستھان، دہلی، ناگالینڈ، مدھیہ پردیش، منی پور، بہار، آندھراپردیش، جھارکھنڈ، گوا، پنجاب، اتراکھنڈ، لداخ، کرناٹک، گجرات، ہریانہ، جموں وکشمیر، مغربی بنگال، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو، کیرالہ اور ملک کے دیگر علاقوں کے ماہر کاریگر اور دست کار لکڑی، پیتل، بانس، شیشہ، کپڑا، کاغذ، مٹی وغیرہ سے بنی اپنی دیسی مصنوعات اس ہنر ہاٹ میں لائے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details