بھرتی کے عمل میں شامل دو ایچ آر پروفیشنلز نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ملازمین کی تقرری کا عمل خدمات شعبے کے ساتھ ساتھ پیداواری کمپنیوں میں بھی تقرری کا عمل تیزی سے ہورہا ہے۔
ورچوئل لین دین کے مطالبات میں اضافے اور مناسب تنظیمی تبدیلیاں اور کاروبار پر اعتماد میں اضافے کچھ ایسی وجوہات ہیں جو بھرتی کی سرگرمیوں کو آگے بڑھارہی ہیں۔
بینک بازار ڈاٹ کام کے سی ایچ آر او شری رام وی نے کہا کہ' کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے بینکاری، مالیاتی خدمات اور انشورنس کے شعبے نظام میں تیزی سے بتدیلی کرنی پڑی۔ لہذا ہم ٹیکنالوجی، مصنوعات کی ترقی، کاروباری ذہانت اور تجزیات پر نگاہ ڈال رہے ہیں۔ صارفین خدمات میں بھرتیوں کے لیے تیار ہیں، کیونکہ وہ رونما ہونے والی تبدیلیوں کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔'
ملک کی ایک آن لائن مالیاتی خدمات انجام دینے والی کمپنی بینک بازار ڈاٹ کام نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے مارچ تک 500 افراد کو ملازمت فراہم کرے گی۔