وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے بدھ کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران یہ اطلاع دی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بی ایس این ایل میں ایک لاکھ 65 ہزار اور ممبئی اور دہلی میں خدمات فراہم کرنے والی ایم ٹی این ایل میں 21 ہزار ملازمین ہیں۔
بی ایس این ایل کی آمدنی کا 75 فیصد اور ایم ٹی این ایل کی آمدنی کا 87 فیصد ملازمین کی تنخواہ اور مراعات پر خرچ ہو جاتا ہے جبکہ پرائیوٹ مواصلاتی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں میں یہ تناسب کافی کم ہے۔