اردو

urdu

ETV Bharat / business

فروری میں جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن 1.05 لاکھ کروڑ کے پار - ریونیو کلیکشن 1.05 لاکھ کروڑ کے پار

گُڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کا کلیکشن اس برس فروری میں مسلسل چوتھے ماہ ایک لاکھ کروڑ روپے کے پار رہا ہے۔ فروری میں یہ 105366 کروڑ روپے پر رہا۔

فروری میں جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن 1.05 لاکھ کروڑ کے پار
فروری میں جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن 1.05 لاکھ کروڑ کے پار

By

Published : Mar 2, 2020, 8:42 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 3:11 AM IST

جنوری 2020 میں یہ 110818 کروڑ روپے رہا تھا۔

دسمبر 2019 میں یہ 103492 کروڑ روپے رہا تھا۔

نومبر 2019 میں بھی یہ ایک لاکھ کروڑ روپے کے پار رہا تھا۔

گزشتہ برس فروری کے مقابلے میں اس برس فروری میں اس میں آٹھ فیصد اضافے درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ برس جولائی میں 102083 کروڑ روپے کا ریونیو جمع ہوا تھا۔ اس کے بعد اگست سے لے کر اکتوبر تک اس میں کمی کے رجحان بنا رہا۔

اگست میں 98202 کروڑ روپے، ستمبر میں 91916 کروڑ روپے اور اکتوبر میں 95380 کروڑ روپے کا ریونیو کلیکٹ ہوا تھا۔ نومبر میں پھر سے یہ رقم ایک لاکھ کروڑ روپے كو عبور کر گئی ہے۔

اپریل، مئی اور جولائی 2019 میں یہ رقم ایک ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی تھی۔ جون میں یہ ایک لاکھ کروڑ روپے سے قدرے کم رہی تھی۔

وزارت خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ 'فروری میں حاصل شدہ جی ایس ٹی میں مرکزی جی ایس ٹی کلیکشن 20569 کروڑ روپے، ریاستی جی ایس ٹی کلیکشن 27348 کروڑ روپے، جمع شدہ جی ایس ٹی کلیکشن 48503 کروڑ روپے اور ذیلی ٹیکس 8947 کروڑ روپے رہا۔

حاصل شدہ جی ایس ٹی میں 20745 کروڑ روپے اور ذیلی ٹیکس میں 1040 کروڑ روپے درآمد سے حاصل ہوئے ہیں۔ جنوری ماہ کے لئے 29 فروری تک قریب 83 لاکھ ٹیکس دہندگان نے جي ایس ٹی آر۔-3 بی فارم بھرے۔

حکومت نے حاصل شدہ جی ایس ٹی سے 22586 کروڑ روپے مرکزی جی ایس ٹی اور 16553 کروڑ روپے ریاستی جی ایس ٹی کے کھاتے میں منتقل کئے ہیں۔

باقاعدگی کے الاٹمنٹ کے بعد جنوری میں مرکزی حکومت کی کل جی ایس ٹی آمدنی 43155 کروڑ روپے اور ریاستوں کی کل رقم 43901 کروڑ روپے رہی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 3:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details