نئی دہلی: ماہ نومبر 2020 کے لیے جمع کی گئی کل جی ایس ٹی 104963 کروڑ روپے ہے۔ جس میں سی جی ایس ٹی 19189 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 25540 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 51992 کروڑ روپے (ان میں اشیا کی برآمدات پر جمع کیے گئے 22078 کروڑ روپے شامل ہے) اور محصولات سے حاصل 8242 کروڑ روپے بھی شامل ہے، (مزید اشیا کی برآمدات سے جمع کیے گئے 809کروڑ روپے بھی شامل ہیں)۔
حکومت نے آئی جی ایس ٹی سے مسلسل نمٹارہ کے طور پر سی جی ایس ٹی میں 22293 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی میں 16286 کروڑ روپے نمٹائے ہیں۔ ماہ نومبر 2020 میں مسلسل نمٹارہ کے بعد مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ کمائی گئی کل رقم سی جی ایس ٹی سے 41482 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی سے 41826 کروڑ روپے ہے۔