نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس GST (جی ایس ٹی) نظام سے ملک میں وصولے جانے والوں ٹیکسوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور یہ معیشت میں سنگ میل ہے۔
جی ایس ٹی کے چار برس پورے ہونے کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے بدھ کے روز ٹوئیٹ کیاکہ “جی ایس ٹی GST ملک کے معاشی منظرنامے میں سنگ میل کی طرح ہے۔ اس سے ٹیکسوں کی وصولی کی تعداد کم ہوگئی ہے اور عام آدمی پر ٹیکسوں کا بوجھ بھی کم ہوا ہے۔ ایک ہی وقت میں، اس میں شفافیت، تعمیل اور ٹیکس کی مجموعی میں اضافہ ہوا ہے۔ "
اشیاء اور سروس ٹیکس کی ملکی معیشت میں سنگ میل کی حیثیت: مودی
جی ایس ٹی GST کے چار برس پورے ہونے کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے بدھ کے روز ٹوئیٹ کیاکہ “جی ایس ٹی ملک کے معاشی منظرنامے میں سنگ میل کی طرح ہے۔
'GST milestone in India's economic landscape': PM Modi lauds 4 yrs of tax regime
یکم جولائی 2017 کو ملک میں جی ایس ٹی نظام نافذ کیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اب تک ملک میں 66 کروڑ جی ایس ٹی ریٹرن داخل ہوچکے ہیں۔
یو این آئی