اردو

urdu

ETV Bharat / business

جی ایس ٹی کونسل: کورونا کے آلات پر جی ایس ٹی میں رعایت - finance minister nirmala sitharaman

وزارت خزانہ نے کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والی اشیاء پر جی ایس ٹی کے نرخوں میں کمی کردی ہے۔

GST Council cuts tax rates on Covid-19 related items, check details here
GST Council cuts tax rates on Covid-19 related items, check details here

By

Published : Jun 12, 2021, 4:32 PM IST

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ وزارت خزانہ نے جی او ایم کی سفارشات کو قبول کرلیا ہے۔ جن اشیاء کا استعمال کووڈ۔19 کے علاج میں کیا جارہا ہے ان پر رعایت دی جائے گی۔

نئے نرخ ستمبر کے آخر تک موزوں رہیں گے۔ حکومت اس مدت کو ستمبر سے آگے بڑھانے پر بھی غور کرے گی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ایمبولینس پر جی ایس ٹی شرح کو 28 فیصد سے گھٹا کر 12 فیصد کیا گیا ہے۔ الیکٹرانک فرنس، ٹمپریچر چیکنگ آلات، میڈیکل آکسیجن سمیت متعدد اشیاء پر 5 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی نافذ ہوگا۔

ہفتے کے روز وزیر خزانہ نرملاسیتارمن کی زیر صدارت جی ایس ٹی کونسل کا 44 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر اور ریاستوں اور مرکزی خطوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اعلی عہدیدار شریک تھے۔

جی ایس ٹی کونسل کا آخری اجلاس 28 مئی کو ہوا تھا جس میں کووڈ 19 ویکسین اور طبی سامان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ اس وقت بی جے پی اور حزب اختلاف کی حکومت والی ریاستوں کے مابین اختلافات ہوا تھا کہ آیا ٹیکس میں کٹوتی کے فوائد عام لوگوں تک پہنچیں گے یا نہیں۔ کووڈ 19 سے متعلق ضروری اشیاء پر نرخوں تجویز کے لیے وزراء کا گروپ تشکیل دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details