اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ، جی ایس ٹیمحصول کی وصولی GST Collection میں بھی اضافہ کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ رواں برس نومبر میں جی ایس ٹی کی وصولی 131526 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
اکتوبر 2021 میں 130127 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی ریونیو اکٹھا کیا گیا اور نومبر مسلسل دوسرا مہینہ رہا جب جی ایس ٹی ریونیو کی وصولی 1.30 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی۔
رواں برس ستمبر میں جی ایس ٹی کی وصولی 1.17 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ نومبر 2021 میں جمع کی گئی رقم گذشتہ برس کے اسی مہینے میں 104963 کروڑ روپے کی وصولی سے 25 فیصد زیادہ ہے۔
کورونا کی دوسری لہر اور سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے رواں برس جون میں جی ایس ٹی کی وصولی GST Collection ایک لاکھ کروڑ روپے سے کم تھی۔ اس سے پہلے مسلسل نو ماہ تک یہ ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔ اب دوبارہ جولائی، اگست، ستمبر اور اکتوبر کے ساتھ ساتھ نومبر میں بھی ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو چکی ہے۔