اردو

urdu

ETV Bharat / business

جی ایس ٹی وصولی 19 ماہ کی نچلی سطح پر - گڈز اینڈ سروس ٹیکس

کل جی ایس ٹی اصولی کی بات کریں تو ستمبر میں 91916 کروڑ روپے جمع ہوئے، جن میں سی جی ایس ٹی 16630 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی 22598 کروڑ روپے شامل ہے۔

جی ایس ٹی وصولی 19 ماہ کی نچلی سطح پر

By

Published : Oct 1, 2019, 8:38 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 7:22 PM IST

نئی دہلی: گڈز اینڈ سروس ٹیکس ( جی ایس ٹی) کی کل وصولی رواں برس ستمبر میں گھٹ کر 91916 کروڑ روپے رہ گیا ہے، یہ اگست کے مقابلے میں 6286 کروڑ روپے کم ہے، اگست میں جی ایس ٹی کے ذریعے جمع کی رقم 98202 کروڑ روپے تھا۔

منگل کے روز جاری کیے گئے اعداد شمار میں یہ اطلاع دی گئی، ایک برس قبل ستمبر ہی میں جی ایس ٹی اصولی 94442 کروڑ روپے تھا۔

جی ایس ٹی وصولی 19 ماہ کی نچلی سطح پر

وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ' ستمبر میں کل جی ایس ٹی کی وصولی 91916 کروڑ روپے رہا، جس میں سی جی ایس ٹی 16630 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 22598 کروڑ روپے اور آئی جی ایس ٹی 45069 کروڑ روپے جن میں ( 22097 کروڑ روپے درآمد سے جمع کیے گئے)۔

بیان کے مطابق گذشتہ برس کے مقابلے رواں برس ستمبر کو آمدنی میں 2.67 فیصد کمی درج کی گئی۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 7:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details