کورونا کی دوسری لہر کے بعد معیشت کے پٹری پر لوٹنے کے ساتھ ہی جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن میں پھر سے تیزی آنے لگی ہے۔ امسال ستمبر میں جی ایس ٹی کی کلیکشن 1.17 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے جو کہ گذشتہ مالی برس کے اسی ماہ کے مقابلے 23 فیصد زیادہ ہے۔
کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے لگائے گئے سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے امسال جون میں جی ایس ٹی کلیکشن ایک لاکھ کروڑ روپے سے کم تھا۔ اس سے پہلے یہ مسلسل نو ماہ تک 1 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ تھا۔ اب پھر جولائی، اگست اور ستمبر میں یہ ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گیا ہے۔ رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں جی ایس ٹی کی اوسط وصولی 1.15 لاکھ کروڑ روپے رہی ہے, جبکہ پہلی سہ ماہی میں 1.10 لاکھ کروڑ روپے تھی۔