اردو

urdu

ETV Bharat / business

جی ایس ٹی وصولی دوسرے ماہ بھی ایک لاکھ کروڑ روپے پار - one lakh crore for second month

ماہ دسمبر میں مجموعی طور پر ٹیکس وصولی 103184کروڑ روپے رہی جو مسلسل دوسری ماہ ایک لاکھ کروڑ روپے پار کی۔

GST collection above 1 lakh crore for second month in a row
جی ایس ٹی وصولی دوسرے ماہ بھی ایک لاکھ کروڑ روپے پار

By

Published : Jan 1, 2020, 9:36 PM IST

مجموعی طور پر 103184 کروڑ روپے کے جی ایس ٹی محصولات کی وصولی ہوئی، جس میں سے سی جی ایس ٹی 19962 کرو ڑروپے، ایس جی ایس ٹی 26792 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 48099 کروڑ روپے ( بشمول در آمدات پر وصول کی جانے والی 21295 کروڑ روپے کی رقم) اور سیس 8331 کرو ڑروپے ( بشمول در آمدات سے حاصل ہونے والے 847 کروڑ روپے) شامل ہیں۔ 31 دسمبر ، 2019 ء تک دسمبر ماہ کے لیے داخل کیے گئے جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرنس کی مجموعی تعداد 81.21 لاکھ ہے۔

ماہ دسمبر، 2019 ء کے دوران گھریلو ین دین سے جی ایس ٹی محصولات میں دسمبر، 2018 ء مہینے کے مقابلے میں 16 فی صد کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اسی طرح در آمدات سے آئی جی ایس ٹی کی وصولی پر غور کریں تو دسمبر ، 2019 ء کے دوران مجموعی ریونیو میں دسمبر، 2018 ءکے مقابلے میں 9 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس مہینے کے دوران درآمدات سے حاصل ہونے والے آئی جی ایس ٹی کی وصولی میں منفی 10 فی صد کی شرح نمو درج کی گئی ہے۔ تاہم اس میں گذشتہ مہینے کے مقابلے منفی 13 فی صد کی بہتری اور ماہ اکتوبر کے مقابلے منفی 20 فی صد کی بہتری درج کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details