اردو

urdu

By

Published : Feb 19, 2020, 11:44 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:54 PM IST

ETV Bharat / business

جی ایس ٹی، سب سے بڑا پاگل پن: سبرامنیم

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی نے بدھ کے روز گڈس اینڈ سروسس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 21 ویں صدی کا سب سے بڑا پاگل پن بتایا۔

GST "biggest madness of the 21st century": Subramanian Swamy
جی ایس ٹی 21 ویں کا سب سے بڑا پاگل پن: سبرامینم

انہوں نے کہا کہ 'ملک کو سنہ 2030 تک سپر پاور بننے کے لیے سالانہ 10 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ ترقی کرنا ہوگا'۔

سوامی نے آنجہاںی وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو ان کے دور اقتدار میں کی جانے والی اصلاحات کے لیے ملک کا اعلی ترین شہری اعزاز 'بھارت رتن' دیے جانے کا مطالبہ کیا'۔

سبرامنیم سوامی یہاں پرگیا بھارتی کے زیر اہتمام منعقد کانفرنس میں 'بھارت سنہ 2030 ایک معاشی سپر پاور' کے عنوان سے خطاب کررہے تھے۔'

انہوں نے کہا کہ وقتا فوقتا ملک نے اقتصادی شرح نمو آٹھ فیصد حاصل کی ہے، لیکن کانگریس قائد کی پیش کردہ اصلاحات میں مزید کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔'

سوامی نے کہا کہ 'ہمیں بدعنوانی سے لڑنے اور سرمایہ کاروں کو انعام دینے کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے جی ایس ٹی کو 21 ویں صدی کا سب سے بڑا پاگل پن قرار دیا اور کہا کہ اس کے ذریعے سرمایہ کاروں کو خوف زدہ مت کیجے'۔

راجیہ سبھا کے رکن نے کہا کہ جی ایس ٹی اتنا پیچیدہ ہے کہ کوئی بھی یہ سمجھنے کے قابل نہیں ہے کہ کون سا فارم بھرنا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اسے کمپیوٹر پر اپ لوڈ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اقتصادی سپر پاور بننے کے لیے اگلے دس برسوں تک ہر برس 10 فیصد کی شرح سے معاشی نمو حاصل کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ رفتار برقرار رہی تو 50 برسوں میں چین کو پیچھے چھوڑ دیں گے اور امریکہ کو پہلے مقام کے لیے چیلنچ دی جا سکتی ہے۔ سوامی نے کہا کہ بھارت کو جو مسئلہ درپیش ہے وہ طلب میں کمی ہے، لوگوں کے پاس خرچ کرنے کے لیے پیسہ نہیں ہے جس کا معیشت پر اثر پڑ رہا ہے۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details