امیزون نے آج بتایا کہ سیل کے دوران گاہکوں کے لیے ایس بی آئی کریڈٹ کارڈ، بجاج فائننس ای ایم آئی کارڈ، امیزون پے آئی سی آئی سی آئی کریڈٹ کارڈ، امیزون پے لیٹر اور چند ڈیبٹ کارڈ پر 10 فیصد کے انسٹنٹ ڈسکاؤنٹ کے ساتھ نو کاسٹ ای ایم آئی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
امیزون پر گریٹ ری پبلک ڈے سیل 20 جنوری سے شروع - خوردہ ڈسکاؤنٹ
آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم امیزون نے 20 جنوری سے گریٹ ری پبلک ڈے سیل شروع کئے جانے کی اعلان کیا ہے۔ یہ سیل 23 جنوری تک چلے گی اور پرائم ممبرس کے لئے 19 جنوری کی رات 12 بجے سے ہی سیل شروع ہوجائے گی۔
امیزون پر گریٹ ری پبلک ڈے سیل 20 جنوری سے شروع
سیل کے دوران امیزون بزنس پر خریداری کرنے والے پیشہ ور صارفین دفتر کھولنے سے متعلق سامان، ورک فروم ہوم سے متعلق چیزیں، حفاظتی اور صفائی ستھرائی کے پروڈکٹس اور دیگر ہائی ویلیو آفس کے سامان خریدنے سے متعلق اپنی خریداری پر کم قیمت پر پیشکش ملے گی۔ انہیں خوردہ ڈسکاؤنٹ پر فاضل 15 فیصد رعایت، جی ایس ٹی بل پر 28 فیصد تک کی بچت اور ایس بی آئی کارڈ پر 10 فیصد کا ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
یو این آئی