وزارت داخلہ نے سائبر فراڈ کی وجہ سے مالی نقصان کی روکتھام کے لیے قومی ہیلپ لائن نمبر 155260 اور رپورٹنگ پلیٹ فارم کا آغازکیا ہے۔
اِس کے ذریعے سائبر فراڈ معاملات میں دھوکہ دہی کے شکار افراد کو اِس طرح کے کیس کی اطلاع دینے کا ایک نظام فراہم کیا گیا ہے تاکہ محنت سے کمائی گئی اُن کی رقم کے نقصان کی روک تھام کی جا سکے۔
مزید پڑھیں:پٹنہ: اے ٹی ایم اور چیک کا کلون بنا کر رقم نکالنے والا گروہ پھر سرگرم
یہ ہیلپ لائن رواں برس پہلی اپریل کو محدود انداز سے شروع کی گئی تھی اور اِس کے بعد سے دو مہینے کی مختصر مدت میں ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کی رقم کو دھوکہ دہی کرنے والوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکا جا سکا ہے۔
دہلی میں اِس طرح کی 58 لاکھ روپے کی رقم، جبکہ راجستھان میں 53 لاکھ روپے کی رقم کو بچایا جا سکا ہے۔