حکومت نے جنوبی بھارت کی مرکزی پیداوار ناریل (ملنگ) کی مینیم سپورٹ پرائس 'ایم ایس پی' میں 375 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا ہے اور اسے سنہ 2020-21 کے لیے 10335 روپے قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت میں بدھ کے روز اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کے اجلاس میں ناریل (ملنگ ) کے ایم ایس پی کو 9960 روپے سے بڑھا کر 10335 روپے فی کوئنٹل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی۔
- مزید پڑھیں:ٹک ٹاک نے بھارت میں اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا
- بھارتی معیشت 9.6 فیصد تک سکڑ سکتی ہے: اقوام متحدہ
میٹنگ کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ناریل کی قیمت 6805 روپے فی کوئنٹل ہے، جس میں 52 فیصد کے اضافے سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔