نئی دہلی: حکومت نے بدھ کے روز بحران کا شکار لکشمی ولاس بینک (ایل وی بی) کو ڈی بی ایس بینک انڈیا لمیٹڈ (ڈی بی آئی ایل) میں ضم کرنے کی منظوری دے دی۔ اس کے ساتھ صارفین کے لیے اپنے جمع رقومات نکالنے پر پابندی نہیں ہوگی۔
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے صحافیوں کو بتایا اس فیصلے سے 20 لاکھ صارفین کو راحت ملے گی اور 4،000 ملازمین کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔
سرکاری ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کابینہ نے لکشمی ولاس بینک کے ڈی بی ایس بینک انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ انضمام کی منظوری دے دی ہے، اسی کے ساتھ صارفین پر کوئی پابندی نہیں ہوگا'۔