نئی دہلی: حکومت نے کووڈ بحران کے سبب مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے ملک کے تقریباً 80 کروڑ افراد کو دو ماہ تک ماہانہ فی کس پانچ کلو گرام اناج مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خوراک و رسد کے مطابق نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت آنے والوں کو مئی اور جون میں ’پی ایم غریب کلیان ان یوجنا‘ کی طرز پر مفت ماہانہ فی کس پانچ پانچ کلو گرام اناج دیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت ’انتیودیہ ان یوجنا‘ اور پرایورِٹی ہاؤس ہولڈر کو پانچ کلو چاول یا گیہوں دیا جائے گا۔ یہ اناج ماہانہ کوٹہ کے تحت دیا جائے گا۔