اردو

urdu

ETV Bharat / business

Sports Budget 2022: کھیل بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ - اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا

مرکزی حکومت نے گزشتہ سال ٹوکیو اولمپک اور پیرا لمپک کھیلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی تاریخی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس بار پیش کیے گئے عام بجٹ Union Budget میں کھیلوں کے لیے 305.58 کروڑ روپے کا اضافہ Government Increases Sports Budget کردیا ہے۔

Sport Budget
Sport Budget

By

Published : Feb 2, 2022, 12:57 PM IST

حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے بجٹ میں مالی سال 2022-23 کے لیے کھیلوں کو 3062.60 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ پچھلے سال حکومت نے کھیلوں کے لیے 2596.14 کروڑ روپے مختص کیے تھے جسے بعد میں ترمیم کرکے 2757.02 کروڑ روپے کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سال دو اہم کھیل منعقد ہونے والے ہیں جس میں برمنگھم کامن ویلتھ گیمز اور ہانگزاؤ ایشین گیمز ہیں۔

حکومت کے اہم کھیل پروگرام کھیلو انڈیا Khelo India Games کے لیے بجٹ میں 316.29 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ بجٹ میں کھیلو انڈیا کے لیے 657.71 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جب کہ اس بار یہ رقم بڑھ کر 974 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کھلاڑیوں کے لیے کل مراعات اور انعامی رقم 245 کروڑ روپے سے بڑھا کر 357 کروڑ روپے کر دی گئی ہے جبکہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا Sports Authority of India کا بجٹ 7.41 کروڑ روپے کم کردیا گیا ہے۔

قومی کھیلوں کے ترقیاتی فنڈ کے لیے مختص 9 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے۔ نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے لیے بجٹ 165 کروڑ روپے سے بڑھا کر 283.50 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے جبکہ قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کے لیے مختص رقم 280 کروڑ روپے برقرار ہے۔

حکومت نے کھیلوں کے بجٹ میں نہرو۔راجیو نامی اداروں کے بجٹ میں کمی کی ہے۔ بجٹ میں نہرو یوا کیندر سنگٹھن اور راجیو گاندھی یوا وکاس سنستھان کے بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے۔

نہرو یوا کیندر سنگٹھن کا پچھلا بجٹ 365 کروڑ روپے تھا جسے کم کر کے اب 325 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح راجیو گاندھی یووا وکاس سنستھان کا بجٹ 25 کروڑ روپے سے ایک کروڑ روپے کم کرکے 24 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دلچسپ ہے کہ اس سال کامن ویلتھ گیمز منعقد ہونے والے ہیں لیکن اس کے لیے بجٹ میں بڑی کٹوتی کی گئی ہے۔

گزشتہ سال کامن ویلتھ گیمز سے متعلق بجٹ 100 کروڑ روپے تھا جسے کم کر کے اب 30 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ اس سال کامن ویلتھ گیمز برمنگھم میں ہونے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details