اردو

urdu

ETV Bharat / business

روپے مضبوط، سونے کی قیمت میں 945 روپے کی کمی - gold tumbles rs 954 on strong rupe

گذشتہ کاروباری سیشن کے دوران فی دس گرام سونا 44503 روپے پر بند ہوا تھا۔ اس عرصے کے دوران چاندی کی قیمت بھی 80 روپے کی کمی کے ساتھ 49990 روپے فی کلو ہوگئی۔

Gold tumbles Rs 954 on strong rupee, global cues
علامتی تصویر

By

Published : Mar 2, 2020, 11:23 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:32 AM IST

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فروخت میں اضافے اور روپے کی مضبوطی کے باعث پیر کے روز سونے کی قیمت میں 954 روپے کی کمی درج کی گئی۔ اس کمی کے ساتھ ایک تولہ یعنی دس گرام سونے کی قیمت 43549 روپے ہوگئی۔ یہ معلومات ایچ ڈی ایف سی کے سکیورٹیز نے دی ہے۔

گذشتہ کاروباری سیشن میں فی دس گرام سونا 44503 روپے پر بند ہوا تھا۔ اس عرصے کے دوران چاندی کی قیمت بھی 80 روپے کمی کے ساتھ 49990 روپے فی کلو ہوگئی۔ ایک دن پہلے اس کی بند قیمت 50070 روپے فی کلو تھی۔

'ٹکر پلانٹ' تنظیم کے مطابق دہلی میں 999 اور 995 فیصد والے سونے کی قیمت بالترتیب 44030 روپے اور 10 گرام اور43880 روپے رہی۔

ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز کے سینئر تجزیہ کار تپن پٹیل نے کہا کہ' منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تکنیکی اصلاح آنے کے بعد ایک اونس سونے کی قیمت 1650 امریکی ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی بازار میں چوطرفہ فروختگی اور روپے کی مضبوطی کے نتیجے میں دہلی میں 24 قیراط سونے کی قیمتوں میں 954 روپے کی کمی واقع ہوئی۔'

انہوں نے کہا کہ' دن کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے 16 پیسے مضبوط ہوا۔ ابتدائی تجارت کے دوران گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور بیرون ملک ڈالر کی کمزوری کی وجہ سے امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ 18 پیسے کے اضافے سے 71.80 پر پہنچ گیا۔

وہیں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی دونوں کی قیمت میں گرواٹ رہی اور ان کی قیمت بالآخر 1648 ڈالر اور 18.80 ڈالر فی اونس رہ گئی۔ پیٹل نے کہا کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کی وجہ سے سونے کی قیمت میں گرواٹ کچھ حد تک محدود ہو سکتی ہے'۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details