کورونا کے تباہی کی وجہ سے دنیا بھر میں کساد بازاری کے خوف سے مہنگی دھات کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بھارتی فیوچر مارکیٹ میں جمعرات کے روز پہلی بار سونے کی قیمت 47000 روپے فی 10 گرام سے تجاوز کرگئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے گھریلو مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ درج کیا گیا۔
ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے، گھریلو اسپاٹ مارکیٹ بند ہے، لیکن فیوچر مارکیٹ میں مسلسل سونے کی قیمت میں اضافہ درج کیا گیا۔
دوپہر 13:18 بجے، ملٹی کموڈٹی ایکسچینج یعنی ایم سی ایکس پر سونے کا جون کا معاہدہ گذشتہ سیشن کے مقابلے میں 318 روپے یا 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ 47028 روپے فی 10 گرام پر رہا، جبکہ اس سے پہلے 10 گرام سونے کی قیمت میں 47099 روپے تک کا رجحان تھا، اب تک کی اعلی ترین سطح ہے۔
اسی دوران مئی کے معاہدے میں چاندی کے پچھلے سیشن سے 124 روپے اضافے کے ساتھ 44155 روپے فی کلو گرام پر کاروبار چل رہا تھا، جبکہ گذشتہ قیمت 44325 روپے فی کلو ہوگئی تھی۔
کموڈٹی مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کورونا وائرس کی قہر اور عالمی معیشت پر مندی کے اثرات کی وجہ سے سونا سرمایہ کاروں کا ترجیحی سرمایہ ہے۔ محفوظ سرمایہ کاری کی وجہ سے مہنگی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔