گذشتہ دنوں امریکی فوج نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پاس راکٹ حملے کے ذریعے ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی گارڈ کے قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا جس کی وجہ سے خیلجی ممالک میں کشیدگی کے دوران بھارت سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔
پیر کے روز بھارتی صرافہ بازار میں 10 گرام سونے کی قیمت 41000 روپے کو پار کر گیا، جبکہ بین الاقوامی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں ساڑھے چھ برس بعد اونچی سطح پر چلا گیا ہے۔
پیر کے روز دہلی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی، جو 720 سے بڑھ کر 41،730 فی دس گرام ہوگیا، جبکہ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج یعنی (ایم سی ایکس) میں پیر کے روز شروعاتی ساعت کے دوران سونے کی قیمت 41096 روپے فی 10 گرام تک چلا گیا۔