اردو

urdu

ETV Bharat / business

سونا اور چاندی کی قیمت میں اضافہ

بین الاقوامی بازار میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے گھریلو صرافہ بازار میں بھی سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔

Gold gains Rs 198; silver jumps by Rs 1,008
Gold gains Rs 198; silver jumps by Rs 1,008

By

Published : Jan 19, 2021, 7:44 PM IST

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث منگل کے روز گھریلو صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں 198 روپے اضافے کے ساتھ 48،480 روپے فی دس گرام ہوگئی۔ ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز نے یہ معلومات دی۔

گذشتہ کاروبار بند ہونے تک سونے کی قیمت 48،282 روپے فی دس گرام تھی۔ جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا اور منگل کے روز 1008 روپے اضافے کے ساتھ 65340 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:چھبیس برسوں سے نظام جویلری کا ویلتھ ٹیکس باقی

اس قبل فی کلو چاندی 64،332 روپے تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

جہاں ایک اونس سونا کی قیمت $ 1،843 ڈالر پر پہنچ گیا وہیں، چاندی بھی ایک اونس 25.28 ڈالر ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details