بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر كرسٹالنا جارجيوا نے بدھ کے روز کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس عالمی معیشت کی ترقی کی شرح میں کمی آئے گی۔
کوروناوائرس: اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی یقینی - آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر كرسٹالنا جارجيوا
آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر كرسٹالنا جارجيوا نے کہا کہ' اگر کورونا وائرس (كووڈ -19) پر جلد ہی قابو پابھی لیا جاتا ہے تب بھی سنہ 2020 میں معاشی ترقی کی شرح 2019 کے مقابلے میں کم رہے گی۔
![کوروناوائرس: اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی یقینی Global growth to 'dip below' last year's rate: IMF chief](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6297885-339-6297885-1583342896401.jpg)
کوروناوائرس: اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی یقینی
محترمہ جارجيوا نے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا وائرس (كووڈ -19) پر اگر جلد ہی قابو پابھی لیا جاتا ہے تب بھی سنہ 2020 میں معاشی ترقی کی شرح 2019 کے مقابلے میں کم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے انفیکشن کی کسی بھی صورت میں ترقی کی شرح میں کمی یقینی ہے۔
آئی ایم ایف سربراہ نے کہا کہ کم آمدنی والے اور ابھرتی ہوئی معیشت والے ممالک کی کورونا وائرس انفیکشن سے نمٹنے میں مدد کے لئے وہ فوری طور پر 50 ارب ڈالر جاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔