اردو

urdu

ETV Bharat / business

کورونا وائرس: عالمی معیشت کو 8.8 ٹریلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوگا - ایشین ڈیولپمنٹ بنک

ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے عالمی معیشت کو 5.8 ۔ 8.8 ٹریلین کا نقصان کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

Breaking News

By

Published : May 15, 2020, 2:14 PM IST

جنوبی ایشیا کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) پر 142-218 بلین ڈالر کا اثر پڑنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اپریل کی شروعات میں اکنامک آوٹ لک میگزین میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت کو 5.8 اور 8.8 ٹریلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے جو 6.4 تا 9.7 جی ڈی پی کے برابر ہوگا۔

اے ڈی بی نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی جی ڈی پی میں 3.9 تا 6.0 فیصد کی کمی ہوگی جو بنیادی طور پر بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان جیسے ممالک میں سخت لاک ڈاون کی عکاسی ہوگی جبکہ اس سلسلہ میں ممکنہ اقتصادی اثرات کے بارے میں تازہ ترین جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

منیلا ہیڈکوارٹر ملٹی لیٹرل فنڈنگ ایجنسی نے کہا کہ ایشیا اور بحرالکاہل خطہ میں ہوئے اقتصادی نقصان پر اگر تین ماہ میں 1.7 ٹریلین اور آئندہ چھ ماہ کے اندر 2.5 ٹریلین کے ساتھ قابو پایا جاسکتا ہے جو عالمی پیداوار میں ہونے والی مجموعی کمی کا تیس فیصد ہوگا۔

چین کو ایسے حالات میں 1.1 تا 1.6 ٹرینلین امریکی ڈالر کا نقصان اٹھاسکتا ہے۔

3 اپریل کو شائع ہوئی میگزین میں کوویڈ۔19 وبا کی عالمی تخمینہ لاگت دو ٹریلین تا 4.1 ٹریلین ڈالر کا اندازہ ظاہر کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details