انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی آج جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس برس اپریل میں بین الاقوامی مسافر جہازوں کی آمد و رفت میں اپریل 2019 کے مقابلے 98.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گھریلو مسافر ٹرانسپورٹ میں 86.9 فیصڈ کی گراوٹ رہی۔ بین الاقوامی اور گھریلوپروازوں کو ملاکر عالمی ہوائی نقل و حمل ایک برس پہلے کے مقابلے میں 94.3 فیصد کم ہوگئی ہے۔
مئی میں صورتحال بہت اچھی نہیں تھی۔ آئی اے ٹی اے کا کہنا ہے کہ 21 اپریل کو ہوائی نقل و حمل کی نچلی سطح درج کی گئی تھی جس میں 27 مئی تک محض 30 فیصڈ کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے میں گھریلو پروازوں کا تعاون زیادہ ہے۔ ایسوسی ایشن نے 1990 سے اعدادا و شمار رکھنے شروع کئئے ہیں اور تب سے اب تک اتنی بڑی گراوٹ کبھی نہیں دیکھی دی گئی۔