وزارت خزانہ نے آج ایک بیان میں کہاکہ ستمبر 2021 کے انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) کا فوری تخمینہ صنعتی پیداوار میں مسلسل اضافہ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اقتصادی سرگرمیاں بحال ہورہی ہے۔ بیان میں ذکر کیا ہے کہ مالی برس 2021-22 میں آئی آئی پی، پہلی سہ ماہی میں 121.3کی اوسط سے بڑھ کر دوسری سہ ماہی میں 130.2 ہوگیا ہے۔'
وزارت خزانہ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں بھی آئی آئی پی میں اضافہ ہوتا، لیکن کانکنی سرگرمیوں خاص طورپر کوئلے کی کانکنی میں کمی کے نتیجہ میں بجلی کی پیداوار میں سامنے آئی رکاوٹوں کی وجہ سے مجموعی پیداوار انڈیکس میں اضافہ متاثر رہا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2021میں مینوفیکچرنگ کے لیے پرچیس منیجنگ انڈیکس (پی ایم آئی) کے آٹھ مہینہ کی اعلی سطح 55.9تک پہنچنے کے بعد آئندہ مہینوں میں اس میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔