نئی دہلی: ملک میں خوردہ کاروبار کے فیوچر گروپ اور ریلائنس انسڈسٹریز کے درمیان سودے میں اب سب کی نگاہیں ریگولیٹری تنظیم سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) پر ٹکی ہوئی ہیں۔ فیوچر گروپ کی ایک عرضی پر فیصلہ دینے کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے اس سودے پر ریگولیٹری تنظیم کو آگے فیصلہ کرنے کے لیے ہری جھنڈی دے دی تھی۔ فیوچر گروپ نے اس سودے پر اعتراض کرنے والے ایمیزون کو ریگولیٹرس سے بات چیت کی اجازت نہ دینے کی اپیل کی تھی حالانکہ کورٹ نے فیوچر کی عرضی کو خارج کردیا تھا۔
ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے پہلے ہی اس معاہدے کو منظوری دے دی ہے۔ اب فیصلہ سیبی کے ہاتھ میں ہے۔ اسٹاک مارکیٹوں کے علاوہ، اس ڈیل میں این سی ایل ٹی کے ساتھ ساتھ سیبی کی منظوری لینا بھی اب بہت ضروری ہے۔
فیوچر کمپنی بورڈ نے ریلائنس ریٹیل کو جائیداد فروخت کرنے کے لیے 24،713 کروڑ روپے کے معاہدے کی تجویز کو منظوری دے دی تھی، جسے 21 دسمبر کے فیصلے میں دہلی ہائی کورٹ نے جائز قرار دیا ہے۔ عدالت نے فیوچر ریٹیل اور ریلائنس ریٹیل کے مابین ہونے والا سودا قانونی طور پر درست پایا۔