اردو

urdu

ETV Bharat / business

بھارت کا مستقبل ایم ایس ایم ای پر منحصر - Future of India lies in MSME sector

کامرس وصنعت اور ریلوے کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے نئی دہلی میں کیپ ایکسل ایکسپورٹ ایوارڈپیش کیے۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 19, 2019, 5:05 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:52 AM IST

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کامرس وصنعت کے وزیر نے کہاکہ کیمیکل اور متعلقہ سیکٹروں میں جو ملک میں کچھ سب سے پرانی صنعتیں ہیں، کافی زیادہ صلاحیتیں ہیں اور یہ وقت ہے کہ تمام سیکٹرکو نئے چیلنجوں سے نمنٹنے کے لیے مشترکہ کوشش شروع کریں اور زیادہ مقاصد مقررکریں اور ساتھ ہی ساتھ غیرمعمولی نتائج کے لیے آرزورکھیں۔

کامرس وصنعت کے وزیرنے ایوارڈحاصل کرنے والوں کی ستائش کی اور کہاکہ وہ ان لو گوں کو تحریک دیں جنھوں نے کوئی ایوارڈ نہیں جیتا ہے تاکہ جرأت مندانہ فیصلے اور جوکھم لیے جاسکیں اور ایسے لوگ اپنی صنعت میں غیرمعمولی کام کرنے کے لیے تحریک دیں۔ اس کے لیے وزیرموصوف نے کہاکہ کیپ ایکسل سیکٹرصنعتوں کو نئی ٹکنالوجی اپنانی چاہیے اور نئی مارکیٹ تلاش کرنی چاہیے اورجومصنوعات تیارکی جارہی ہیں ان کی قدرمیں اضافہ کیاجائے اور نہ صرف خام بلکہ بنیادی مصنوعات کے برآمدکاروں اور مال تیار کرنے والوں کے طور پر کمفرٹ زون میں نہ رہاجائے۔

پیوش گوئل نے مزید کہاکہ حالانکہ دنیا کی کیمیکلز مارکیٹ میں بھارت کی کیمیکلز اورمتعلقہ شعبوں میں برآمدات 10فیصد ہے۔ لیکن اب یہ وقت ہے کہ اس سیکٹرکے برآمدکاروں کو نمبر ایک پوزیشن پر لانے کی تحریک دی جائے اوراس کے لیے کامرس اورصنعت کے وزیر نے اس سیکٹرکی تمام صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ برآمدات میں اضافہ کرنے کے لیے اپنی پیداوارکو زیادہ بڑھانے کے طورطریقوں پر غورکریں اور جرأت مندانہ اقدامات کریں ۔

کامرس اورصنعت کے مرکزی وزیرنے کہاکہ بھارت کا مستقبل بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں پرمنحصرہے۔ انھوں نے چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ بندرگاہوں کے پاس کلسٹرکی ترقی ، بلک میں زمین کی دستیابی مشترکہ فعال ٹریٹمنٹ پلانٹ اورکامن ٹیسٹنگ سہولیات کے لیے حکومت سے تعاون کا مطالبہ کریں ۔

پیوش گوئل نے مزید کہاکہ ماحولیات کے لیے سرمایہ کاری اورنگہداشت ہرایک کے لیے ایک سود مند تجویز ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ صنعت اورشہریوں کے لیے بھی ایک سودمند تجویز ہے کیونکہ یہ کاروبارکے لیے سازگارماحول تیارکرتی ہے اور دنیا بھر میں ہندوستانی مصنوعات کے لیے قابل قبول ہونے میں بھی مدد کرتی ہے ۔

کامرس وصنعت کے وزیر نے صنعت سے اپیل کی کہ وہ دنیا کو اپنے ساتھ شامل کریں اورآزادانہ تجارت کے ان سمجھوتوں کے ذریعہ دستیاب مواقع کا فائدہ اٹھائیں، جو بھارت نے دوسرے ملکوں کے ساتھ کیے ہیں ۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ قومی مفاد کا تحفظ کریں اور اپنے کاروباری مفاد کابھی خیال رکھیں اور اس سے بھی بڑی بات یہ کہ صارفین کے مفادات کو عزیز رکھیں۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 3:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details