اردو

urdu

ETV Bharat / business

مفت اناج اسکیم جلد اختتام پذیر - free grain distribution scheme ends no consideration for extension

مرکزی امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق پی ایم جی کے وائی کے تحت ہر ماہ پانچ کلو گندم یا چاول کی مفت تقسیم کی سکیم 30 نومبر کو ختم ہوگی۔ مزید اس اسکیم کو آگے بڑھانے کے بارے میں کوئی رائے نہیں ہے۔

free grain distribution scheme ends on november 30 no consideration for extension
free grain distribution scheme ends on november 30 no consideration for extension

By

Published : Nov 25, 2020, 10:42 PM IST

نئی دہلی: کرونا مدت کے دوران ملک کے تقریباً 80 کروڑ راشن کارڈ ہولڈرز کو مفت غذا فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی اسکیم، پردھان منتری غریب کلیان اناج اسکیم(پی ایم جی کے وائی) 30 نومبر کو ختم ہورہی ہے۔ اور اسے جاری رکھنے کے بارے میں اب تک کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے۔

مرکزی امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق پی ایم جی کے وائی کے تحت ہر ماہ پانچ کلو گندم یا چاول کی مفت تقسیم کی سکیم 30 نومبر کو ختم ہوگی۔

محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس وقت مفت اناج کی تقسیم کی اس اسکیم کو آگے بڑھانے کے بارے میں کوئی رائے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) کے مستفید افراد کو راشن ملتا رہے گا جو سستی نرخوں پر پہلے سے ہی دستیاب ہے، لیکن پی ایم جی کے وائے کے تحت مفت راشن تقسیم کرنے کی اسکیم صرف 30 نومبر تک ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں کورونا کی وبا کے پیش نظر معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے اقدام کے طور پر، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے فلاحی پیکیج کے تحت پی ایم جی کے وائی کا اعلان کیا تھا۔ ابتدائی طور پر پی ایم جی کے وائی کے تحت ہر راشن کارڈ ہولڈر کو پانچ کلو اناج (گندم / چاول) اور ہر ماہ راشن کارڈ ہولڈر کو ایک کلو دال فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس میں پانچ ماہ کا اضافہ کرکے 30 نومبر کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں گراوٹ دس فیصد سے کم رہے گی'

وزیر اعظم مودی نے 30 جون 2020 کو پی ایم جی کے وائی کے تحت مفت اناج کی تقسیم کو آگے بڑھاکر 30 نومبر تک کرنے کا اعلان کیا تھا، جولائی سے نافذ پی ایم جی کے وائی کے دوسرے مرحلے میں ہر راشن ہولڈرش خاندان کو ایک کلو دال کے بجائے ایک کلو چنا دینے کا بندو بست کیا گیا تھا۔

اس اسکیم کا 100 فیصد مالی بوجھ مرکزی حکومت نے برداشت کیا ہے اور یہ اسکیم کورونا دور میں ملک کے غریبوں کے لیے اعزاز کا باعث ثابت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details