ممبئی: بھارت 600 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے آج جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 4 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6.84 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد 605.01 ارب ڈالر ہوگیا۔ 28 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے شروع میں یہ 5.27 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 598.16 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر تھا۔ یہ مسلسل نواں ہفتہ ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔