اردو

urdu

ETV Bharat / business

زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.27 ارب ڈالر کا اضافہ - کاروبار نیوز

ملک کا غیرملکی زرمبادلہ 26 جون اختتام ہفتہ میں 1.27 ارب ڈالر بڑھ کر 506.84 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

foreign exchange reserves increase of 1.27 billion dollar
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.27 ارب ڈالر کا اضافہ

By

Published : Jul 5, 2020, 10:51 PM IST

غیرملکی زرمبادلہ اور سونے کے ذخائر میں زبردست اضافہ سے غیر ملکی زرمبادلہ کا ملک کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے پہلے 19 جون کو اختتام ہفتہ میں یہ 2.08 ارب ڈالر کم ہوکر 505.57 ارب ڈالر رہ گیا تھا۔

ریزرو بینک کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق 26 جون کو اختتام ہفتہ میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 56.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور ہفتہ کے اختتام تک یہ 467.60 رہا۔

اس دوران سونے کے ذخائر بھی 70.7 کروڑ ڈالر بڑھ کر 33.52 ارب ڈالر ہوگیا۔

زیر جائزہ ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس محفوظ فنڈ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4.27 ارب ڈالر ہوگیا، جبکہ خصوصی ڈرائنگ حقوق تیس لاکھ ڈالر کم ہوکر1.44 ارب ڈالر رہ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details