اردو

urdu

ETV Bharat / business

سیاحتی گائڈس اور ٹریول ایجنسیوں کو قرض دینے کا اعلان - اردو نیوز

ٹورزم سیکٹروں سے جڑی ایجنسیوں کو اپنی واجبات کی ادائیگی کے لیے دس۔دس لاکھ روپے کا قرض مہیا کرایا جائے گا۔ اس کے لیے بینک کوئی گارنٹی نہیں مانگیں گے اور نہ ہی کوئی پروسسینگ فیس لیں گے۔

FM Nirmala Sitaraman
FM Nirmala Sitaraman

By

Published : Jun 28, 2021, 7:59 PM IST

کووڈ۔19 وبائی امراض کی وجہ سے سیاحت اور ٹورزم صنعت میں کام کرنے والی ایجنسیوں اور علاقائی گائڈس کے لیے مرکزی حکومت نے مالی پیکیج کے اعلان کے ساتھ بین الاقوامی سیاحت کھلنے پر بھارت آنے والے پہلے پانچ لاکھ سیاحوں کو مفت ویزا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اطلاع وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کووڈ۔19 وبا سے متاثرہ مختلف زمروں کے لیے 6،28،993 کروڑ روپے کے پیکیج کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتائیں۔

نرملا سیتارمن نے سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کے لیے ایک نئی قرضہ اسکیم کا اعلان کیا جس میں دس ہزار سات سو علاقائی سیاحتی گائیڈس کو ایک لاکھ روپے اور 904 سیاحت اور ٹورزم سیکٹروں سے جڑی ایجنسیوں کو اپنی واجبات کی ادائیگی کے لیے دس۔دس لاکھ روپے کا قرض مہیا کرایا جائے گا۔ اس کے لیے بینک کوئی گارنٹی نہیں مانگیں گے اور نہ ہی کوئی پروسسینگ فیس لیں گے۔ قرض کو قبل از وقت ادائیگی کے لیے کوئی اضافی چارجز عائد نہیں کیے جائیں گے۔

کووڈ۔19 وبائی امراض کے بعد ملک میں غیر ملکی سیاحت کی تیزی سے بحالی کے پیش نظر حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ بین الاقوامی سفری پابندی ختم ہونے اور سیاحت کی بحالی کے بعد بھارت آنے والے پہلے پانچ لاکھ سیاحوں کو مفت ویزا دیا جائے گا۔ اس کے لیے حکومت نے سو کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details