اردو

urdu

ETV Bharat / business

فلپ کارٹ کا ڈیجیٹل انشورنس

آن لائن دھوکہ دہی کو روکنے لیے فلپ کارٹ نے بجاج الائینز جنرل انشورنس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

Flipkart partners with Bajaj Allianz to offer cyber fraud insurance
Flipkart partners with Bajaj Allianz to offer cyber fraud insurance

By

Published : Sep 29, 2020, 6:26 PM IST

بنگلورو : تہوار کے موقع پر صارفین کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے فلپ کارٹ نے بجاج الیانز جنرل انشورنس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت فلپ کارٹ اپنے صارفین کو 'ڈیجیٹل سیکیورٹی گروپ انشورنس' فراہم کرے گا۔

'ڈیجیٹل سیکیورٹی گروپ انشورنس' پالیسی مختلف آن لائن دھوکہ دہی کے دوران صارفین کے مالی نقصان کی تلافی کرے گی۔ یہ دھوکہ دہی ڈیجیٹل لین دین کے دوران ہوسکتا ہے۔

ایک برس میں 50 ہزار روپے کی ڈیجیٹل سیکیورٹی کے لیے صارفین کو 183 روپے کا پریمیم ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح 1 لاکھ روپے کے لیے 312 روپے اور 2 لاکھ روپے کے لیے 561 روپے کا پریمیم ادا کرنا ہوگا۔ جبکہ ڈیجیٹل سیکیورٹی 10 لاکھ روپے تک کی جاسکتی ہے۔

اگر صارفین کے ساتھ کوئی دھوکہ دہی کا واقعہ پیش آتا ہے اور وہ 90 دنوں کے اندر اس کی شکایت کرتا ہے تو اسے روپے دوبارہ مل سکتا ہے۔ بیرون ملک سفر کرتے ہوئے صارفین بھی اس پالیسی سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details