پٹاخہ کاروبار کو 11نومبر سے 30 نومبر تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
پٹاخے کی خرید و فروخت پر جرمانہ عائد کیا ہے ۔
ضلع انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پٹاخہ بیچنے والے اور جلانے والے دونوں پر جرمانہ لگایا جائے گا اور قانونی کاروائی کی جائے گی۔
ہر برس بنارس میں دیوالی کے موسم میں پٹا خہ کاروباری کروڑوں کا کاروبار کرتے تھے تاہم اس دیوالی کے موسم میں کاروبار پر پولیس مسلسل نظر بنائے ہوئے ہے اور مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپہ ماری کی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے دالمنڈی علاقے میں دکان کرنے والے بابر نے بتایا کہ پٹاخے کا کاروباری اس وقت شدید متاثر ہے۔
کاروباروں کو امید تھی کی دیوالی کے موسم میں پٹاخہ کاروباریوں کا کاروبار اچھا ہوگا لیکن پابندی کی وجہ سے بڑا نقصان ہوا ہے۔
پٹاخہ کاروباری افضل بتاتے ہیں کہ پولیس نے بچوں کے کھلونے کو بیچنے کے لیے اجازت دی ہے۔