اردو

urdu

ETV Bharat / business

ایمیزون کے خلاف ایف آئی آر درج - ایمیزون انڈیا کے خلاف سکھ برادی کے جذبات کو مجروح

بین الاقوامی شہریت یافتہ آن لائن شاپنگ و خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایمیزون کے خلاف نوئیڈا میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

FIR against Amazon for 'hurting' Sikh religious sentiments
ایمیزون کے خلاف ایف آئی آر درج

By

Published : Jan 13, 2020, 8:19 PM IST

خبروں کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ آن لائن شاپنگ و خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایمیزون کے خلاف سکھ سماج نے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزم میں نوئیڈا میں کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

خبروں کے مطابق دہلی سکھ گردوارہ کمیٹی کے سربراہ منجندر سنگھ سرسا کی جانب سے بین الاقوامی شہریت یافتہ آن لائن شاپنگ و خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایمیزون انڈیا کے خلاف سکھ برادی کے جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

سرسا کا کہنا ہے کہ' ایمیزون کی ویب سائٹ پر گولڈن ٹیمپل کی تصاویر ٹوائلٹ سیٹ کور اور قالین بیچنے کے معاملے کے بعد سکھ سماج میں ناراضگی پائی جارہی ہے'۔

شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ ایمیزون مسلسل اپنی ویب سائٹ پر ایسی تصاویر ڈالتا ہے جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ملک میں کسی بھی وقت فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل سکتی ہے۔ اس لیے ایمیزون کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ اس طرح کے واقعات بار بار نہ ہوں'۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ایمیزون اس طرح کے تنازعات میں پھنس گیا ہو۔ سنہ 2018 میں بھی اسی طرح پائے دان، قالین اور بیت الخلاء کے سامان اس طرح کمپنی کے ذریعے فروخت کیا جارہا تھا، جس میں گولڈن ٹیمپل کی تصاویر بنی ہوئی تھیں۔

تب بھی کئی سکھ تنظیموں نے اس سلسلے میں اپنا احتجاج درج کرایا تھا اور کمپنی سے ان پروڈیوسروں کو فوری طور پر ہٹانے کو کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایسی اشیاء سے دنیا بھر میں سکھ برادری کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details