موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتارمن جی ایس ٹی کونسل کی یہ 43 ویں میٹنگ 28 مئی کو صبح 11 بجے شروع کریں گی۔ میٹنگ میں ان کے ساتھ وزیر خزانہ برائے مملکت انوراگ سنگھ ٹھاکر بھی ہوں گے۔
جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ 28 مئی کو - meeting of gst council
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن 28 مئی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جی ایس ٹی کے تعلق سے میٹنگ کریں گی۔ ایک ٹویٹ کر کے ان کے دفتر کے ذریعہ یہ اطلاع دی گئی۔
finance-minister-calls-gst-council-meeting-on-28-may
اس کے علاوہ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ اور سینیئر سرکاری افسر بھی میٹنگ کا حصہ ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مغربی بنگال کے وزیر خزانہ امت مترا نے بدھ کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے ریاستوں کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کے بارے میں تبادلۂ خیال کے لیے جی ایس ٹی کونسل کی 'آن لائن' میٹنگ طلب کرنے کی درخواست کی تھی۔