نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو شہری جل جیون ابھیان کی شروعات اور شہری سوچھ بھارت ابھیان 2.0 کا اعلان کیا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لوک سبھا میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہری سوچھ بھارت ابھیان 2.0 میں پانچ برسوں کے دوران 1,41,678 کروڑ روپے خرچ کیے جانے کی تجویز ہے۔ اس کے تحت شہری تعمیراتی کاموں کے ملبے کا انتظام، گندے پانی کے اخراج کا انتظام، کچرے کا انتظام، سورس آئسولیشن اور کچرے کے ڈھیر کے بائیو میڈیشن جیسے انتظام پر زور رہے گا۔