اگر آپ مالی سال کے آغاز سے قبل مالی منصوبوں کا جائزہ نہیں لیے ہیں تو نیند سے بیدار ہوجائیں کیونکہ آخری لمحات تک انتظار کرنا بعض اوقات مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے قبل از وقت ہی اپنے مالی اپنے منصوبوں کا جائزہ لیں، خصوصاً ٹیکس بچت اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لیں۔ آئیے چند ایسے کاموں کا جائزہ لیتے ہیں جو مالی برس کے اختتام تک ضروری ہے۔ Filing IT returns to Aadhaar PAN linkage, things you should do before March 31
ٹیکس بچت: ٹیکس بچت کے لیے، موجودہ مالی برس کی کل آمدنی کتنی ہے؟ حساب لگائیں کہ آپ کو کتنا ٹیکس ادا کرنا ہے۔ چیک کریں کہ آیا آپ نے سیکشن 80سی کے تحت فراہم کردہ تمام مراعات سے فائدہ اٹھایا ہے اگر نہیں تو اسے یقینی بنائیں۔ مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری کا موقع نہ گوائیں اور پبلک پراویڈنٹ فنڈ (PPF)، نیشنل پنشن اسکیم (NPS)، سوکنیا سمردھی یوجنا (SSY) اور Equity Linked Savings Scheme (ELSS) جیسی مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز نہ کریں۔ اگر سیکشن-80C کی حد 1,50,000 روپے ابھی تک پوری نہیں ہوئے ہیں تو ایک مناسب سرمایہ کاری اسکیم منتخب کریں۔ اگر آپ نے پہلے سے کہیں سرمایہ کاری نہیں کی ہے تو PPF، NPS اور SSY ان میں سے کسی اسکیم کا انتخاب کریں۔
گزشتہ مالی برس 2020-21 کے لیے فیس کے ساتھ ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے۔ اس کے بعد ریٹرن جمع نہیں کیے جا سکتے۔