حیدرآباد: دنیا کی مشہور کمپنی فیاٹ آٹو موبائلس کی جانب سے تلنگانہ میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ریاست میں پہلے ہی سرکردہ کمپنیوں امیزون، گوگل، فیس بک اور ایپل نے سرمایہ کاری کی ہے۔ فیاٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ حیدرآباد میں گلوبل ڈیجیٹل ہب کے قیام کے لیے 150ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس سے ملازمتوں کے ایک ہزار مواقع پیداہوں گے۔
چیف انفارمیشن آفیسر ایف سی اے نارتھ امریکہ اینڈ ایشیا پیسیفک ممتاچھاماتری نے ورچوک طریقہ کار کے ذریعہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مجوزہ گلوبل ڈیجیٹل ہب، فیاٹ کا شمالی امریکہ کے باہر بڑا انفارمیشن ٹکنالوجی سنٹرہوگا۔ ایف سی اے آئی سی ٹی انڈیا کوفیاٹ کی گلوبل ٹیم کے اٹوٹ حصہ کے طورپر چلایاجائے گا۔