نئی دہلی: گوگل نے بدھ کے روز واضح کیا کہ گوگل پے صارفین کو بھارت میں اپنی ادائیگی کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی اور یہ فیس امریکہ میں مقیم صارفین کے لیے ہے۔
گذشتہ ہفتے گوگل نے اعلان کیا تھا کہ اگلے برس وہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر گوگل کی نئی پے ایپ پیش کرے گا اور اس کے بعد صارف ویب براؤزر کے ذریعے خدمات کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔