اردو

urdu

ETV Bharat / business

تین سہ ماہی میں مجموعی ایف ڈی آئی 67.54 ارب ڈالر - براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری

رواں مالی برس کے پہلے نو مہینوں کے دوران شیئر بازاروں میں غیر ملکی سرمایہ کاری 40 فیصد اضافے کے ساتھ51.47 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

FDI inflow into India rises 22% to $67.54 b in April-Dec of FY21
FDI inflow into India rises 22% to $67.54 b in April-Dec of FY21

By

Published : Mar 4, 2021, 10:56 PM IST

نئی دہلی: معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے سے رواں مالی برس کے پہلے تین سہ ماہیوں کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 67.54 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے جمعرات کے روز جاری ہونے والے اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو مستقل طور پر دور کررہی ہے، جس کی وجہ سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل سے دسمبر 2020 کے عرصہ کے دوران ملک میں مجموعی طور پر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا 22.5٪ حصہ آیا۔ یہ تعداد اپریل سے دسمبر 2019 میں 55.14 ارب ڈالر رہی تھی۔

رواں مالی برس کے پہلے نو مہینوں کے دوران شیئر بازاروں میں غیر ملکی سرمایہ کاری 40 فیصد اضافے کے ساتھ51.47 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ گزشتہ مالی برس کے اسی عرصے کے دوران مجموعی طور پر غیرملکی سرمایہ 36.77 ارب ڈالر تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details