اردو

urdu

ETV Bharat / business

مئی میں ایکسپورٹ میں اضافہ

اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ مئی میں کاروباری خسارہ 6.28 ارب ڈالر رہا ہے۔ اپریل سے مئی 2021 کی مدت میں مجموعی کاروباری خسارہ 5.85 ارب ڈالر رہا ہے۔

مئی میں ایکسپورٹ میں اضافہ
مئی میں ایکسپورٹ میں اضافہ

By

Published : Jun 16, 2021, 4:10 AM IST

بین الاقوامی بازار میں مانگ آنے سے مئی 2021میں بھارتی برآمد69.35 فیصد بڑھ کر 32.27 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ مئی 2020میں یہ اعدادو شمار 19.05 ارب ڈالر رہا تھا۔

کامرس اینڈ انڈسٹری کی مرکزی وزارت نے بتایا 'رواں مالی سال میں مئی تک مجموعی ایکسپورٹ 113.85 فیصد بڑھ کر 62.89 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ اس سے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مجموعی ایکسپورٹ 29.41ارب ڈالر رہا ہے'۔

اعدادو شمار کے مطابق مئی 2021 میں درآمد 38.89 ارب ڈالر رہی ہے۔اس میں 73.64 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مئی 2020 میں درآمد کا اعداد وشمار 22.20 ارب ڈالر تھا۔ رواں مالی سال میں مئی تک مجموعی درآمد 114.31 فیصد سے بڑھ کر 84.27 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ اس سے پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں مجموعی درآمد 39.32 ارب ڈالر رہی تھی۔

اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ مئی میں کاروباری خسارہ 6.28 ارب ڈالر رہا ہے۔ اپریل سے مئی 2021 کی مدت میں مجموعی کاروباری خسارہ 5.85 ارب ڈالر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details