نئی دہلی: پٹرولیم، چمڑے اور سمندری مصنوعات جیسے شعبوں میں کمی کی وجہ سے دسمبر 2020 میں ملک کی برآمدات 0.8 فیصد کم ہوکر 26.89 بلین امریکی ڈالر رہ گئیں۔ یہ معلومات سرکاری اعداد و شمار سے ملی ہیں۔
اسی دوران درآمدات 7.6 فیصد اضافے سے 42.3 بلین امریکی ڈالر ہوگئیں، جس کی وجہ سے دسمبر میں تجارتی خسارہ 15.71 بلین امریکی ڈالر ہوگیا۔
گذشتہ برس دسمبر 2019 میں برآمدات 27.11 بلین امریکی، جبکہ درآمدات 39.5 بلین امریکی ڈالر تھیں۔ اسی طرح نومبر 2020 میں برآمدات میں 8.74 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔