وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کے روز لوک سبھا میں کہا کہ کوئی بھی کمپنی، خواہ وہ بڑی، چھوٹی، درمیانی یا نانو ہو ملک کے لیے اہم ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا 'میری دوست کمپنیاں ہیں۔' انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز بھی کمپنیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔
انشورنس اور دیوالیہ پن کوڈ (دوسری ترمیم) بل 2020 کی منظوری پر ایوان زیریں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' آپ کا دوست، میرا دوست کوئی معنی نہیں رکھتا۔ سب اس ملک کے دوست ہیں۔ جب تک چھوٹا، درمیانی یا بڑا، کاروبار نہیں کرتا جس طرح کی نوکری کی بات ہم کررہے ہیں وہ نہیں ملنے ولی اس لیے ہر کسی کے لیے حل ضروری ہے۔'
ہفتہ کے روز راجیہ سبھا کے ذریعہ منظور کردہ اس بل میں انشورنسسی اور دیوالیہ پن کوڈ 2016 میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ بل 5 جون کو صدر کی طرف سے جاری کردہ انشورنس اور دیوالیہ کوڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2020 کی جگہ لی ہے۔