نئی دہلی: ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن نے جمعرات کو کورونا وبا کے مد نظر رواں برس 24 مارچ سے 31 دسمبر 2020 تک ملازمت سے محروم ملازمین کو تین ماہ کی اوسط تنخواہ کا 50 فیصد دینے فیصلہ کیا ہے۔
یہ تنخواہ ملازمت کھونے یا نوکری چھوٹنے کے امکان کی وجہ سے بے روزگاری کے طور پر دیا جائے گا۔ ای ایس آئی سی نے اس ضمن میں قواعد میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اسکیم کا فائدہ صرف ان کارکنوں کو دستیاب ہوگا جو کم از کم پچھلے دو برسوں سے ای ایس آئی سے وابستہ ہیں۔ یعنی صرف وہی مزدور جو 1 اپریل 2018 سے 31 مارچ 2020 تک اس اسکیم سے منسلک ہوں گے۔ اس مدت کے دوران 1 اکتوبر 2019 سے 31 مارچ 2020 کے درمیان کم از کم 78 دن کام کرنا ضروری ہے۔
ملازمت سے محروم ہونے والے ملازمین کو بے روزگاری کے 30 دن بعد ادائیگی کے اہل سمجھا جائے گا۔ ان کے دعوے کے لیے 12 ہندسوں والے آدھار کارڈ کی شناخت ہوگی۔ یہ فائدہ اٹل انشورنس پرسنز ویلفیئر اسکیم کے تحت دیا جائے گا، جو 2018 سے ہی نافذ ہے۔
اس سے قبل ملازمین اس اسکیم کے تحت بے روزگاری کے دوران 25 فیصد ادائیگی کے اہل تھے، لیکن اب اس رقم کو پچاس فیصد تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے ہر ماہ 21 ہزار روپے تک یا اس سے کم تنخواہ وصول کرنے والے کارکن ESIC اسکیم کے تحت آتے ہیں۔ ہر ماہ اس کی تنخواہ کا ایک حصہ کٹا ہے۔ جسے ESIC کے طبی فائدہ کے طور پر دیا جاتا ہے۔ ہر ماہ کارکنوں کی تنخواہ سے 0.75 فیصد اور آجر سے 3.25 فیصد ہر ماہ ESIC کٹی میں جمع ہوتا ہے۔