اردو

urdu

ETV Bharat / business

ای پی ایف میں 8.5 فیصد سود ادا کرنے کی ہدایات جاری

مرکزی وزارت محنت اور روزگار نے اپنے ای پی ایف پر 8.50 فیصد سود دینے کی تجویز پیش کی تھی، جسے وزارت خزانہ نے طویل غور و خوض کے بعد منظوری دے دی۔

ای پی ایف میں 8.5 فیصد سود ادا کرنے کی ہدایات جاری

By

Published : Nov 2, 2021, 3:58 PM IST

ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ( ای پی ایف او )نے اپنے صارفین کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) میں جمع کی گئی رقم پر مالی برس 2020-21 کے لیے 8.5 فیصد سود ادا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ای پی ایف او نے اس سلسلے میں کل دیر شام اپنے متعلقہ دفاتر کو ہدایات جاری کیں، حال ہی میں وزارت خزانہ نے ای پی ایف میں جمع کی گئی رقم پر 8.50 فیصد سود دینے کی تجویز کو منظوری دی تھی۔ مرکزی وزارت محنت اور روزگار نے اپنے ای پی ایف پر 8.50 فیصد سود دینے کی تجویز پیش کی تھی، جسے وزارت خزانہ نے طویل غور و خوض کے بعد منظوری دے دی۔

ای پی ایف او کے اس فیصلے سے پروویڈنٹ فنڈ کے تقریباً 25 کروڑ صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details