امپلائمنٹ پروویڈنٹ فنڈآرگنائزیشن(ای پی ایف او)نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت کی ہدایت کے مطابق اپنے دفاتر میں عوام کی آمد و رفت کو کم کرنے اور گھربیٹھے سہولت مہیاکرنے کی مہم شروع کی ہے۔
آج جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میرے تمام معزز کھاتہ داروں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی پوچھ تاچھ کے لیے دفتر میں نہ آئیں بلکہ فون نمبر 011-27371136پر کال کرکے یا ro.delhicentral@epfindia.gov.inپر ای میل کریں یا 8595520478پر وا ٹس اپ کریں۔ ان پر صارفین کے تمام مسائلکوحل کیا جائے گا۔