محنت و روزگار کے وزیر مملکت نے اپنے جواب میں کہا کہ' مکانات و شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت مرکزی کی اعانت سے چلنے والی اسکیم' دین دیال انتوریا یوجنا' قومی شہری ریوزگار مشن(DAU-NILM) شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد شہروں میں رہنے والے غریب کنبوں کی غریبی اور ان کے مخدوش حالات کو کم کرنے کے لیے انہیں منافع بخش خود روزگار اور روزگار کے مواقع تک رسائی دی جائے۔ ہنر مندی کی تربیت اور روزگار(EST&P)کے مشن کے پہلو کے تحت روزگار، ہنر مندی کی تربیت دینا شامل ہے تاکہ وہ مخصوص اور مارکیٹ میں کام آنے والے مصدقہ کورسوں کے ذریعہ اپنی آمدنی بڑھاسکیں۔
ان کورسوں کے ذریعہ وہ تنخواہ والے روزگار یا خود روزگار کے مواقع حاصل کرسکتے ہیں جس کے ذریعہ وہ بہتر معیار زندگی حاصل کرسکیں گے اور شہروں میں غریبی ختم کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ خود روزگار پروگرام (SEP) میں شہروں میں رہنے والے غریب افراد، گروپوں یا SHG کو منافع بخش خود روزگار یا مائیکرو صنعتوں کے لیے مالی امداد پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:'ہفتے میں کام کے گھنٹے 48 سے زیادہ نہیں ہوں گے'
آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا (ABRY) کے آغاز اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ روزگار دینے والوں کو اس بات کے لیے تیار کیا جائے کہ وہ نئے روزگار پیدا کریں جس میں سماجی تحفظ کے فائدے شامل ہوں اور کووڈ۔19 عالمی وباء کے دوران ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ ادارے (EPFO) کے ذریعہ نافذ یہ اسکیم مختلف شعبوں یا صنعتوں کے روزگار دینے والوں کے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے ہے جن میں MSME بھی شامل ہیں اور انھیں زیادہ کارکن کام پر لگانے کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ ABRY کے تحت حکومت ہند ملازمین کے حصے (12فی صد) اور روزگار دینےو الے کے حصے (12 فی صد) دونوں برداشت کررہی ہے۔
چھوٹی اور درمیان صنعتوں(MSME) کی وزارت وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (PMEGP) پر عملدرآمد کررہی ہے جو ایک بڑا کریڈٹ سے منسلک سبسڈی پروگرام ہے اور اس کا مقصد غیر زرعی شعبے میں مائیکرو صنعتوں کے قیام کے ساتھ خود روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے اور اس میں روایتی کاریگروں اور بے روزگار نوجوانوں کی مدد کی جائے گی۔