اردو

urdu

By

Published : Feb 18, 2021, 9:06 PM IST

ETV Bharat / business

خوردنی تیل کی قیمت میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ

پیوش گوئل نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ناریل، مونگ پھلی، سورج مکھی اور دوسرے خوردنی تیل کی قیمتوں میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے۔'

edible oil price increase five to ten percent
edible oil price increase five to ten percent

نئی دہلی: فوڈ سپلائی اور امور صارفین کے وزیر پیوش گوئل نے جمعرات کے روز کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں خوردنی تیل کی قیمت میں پانچ سے 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

مسٹر پیوش گوئل نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ناریل، مونگ پھلی، سورج مکھی اور دوسرے خوردنی تیل کی قیمتوں میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مارکیٹ میں مداخلت کی اسکیم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ کبھی کبھی درآمدات میں اضافہ کیا جاتا ہے اور درآمد کی چنگی کم کردی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دال کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ریاستوں کو بفر اسٹاک سے اس کی سپلائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے بفر اسٹاک سے دال حاصل کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ریاستوں کو بفر اسٹاک سے 18 ہزار ٹن دال فراہم کی گئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details